ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں ہائی اسکول کے ریاضی اساتذہ کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

کاروار میں ہائی اسکول کے ریاضی اساتذہ کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Fri, 23 Jun 2017 17:19:23    S.O. News Service

کاروار:23/جون (ایس اؤنیوز)کرناٹکا سائنس منڈلی بنگلورو، تعلیمات عامہ اتراکنڑا، شیواجی بی ایڈ کالج باڈ کارواراور اترکنڑا ضلع سائنس مرکز کے اشتراک سے 22جون کو ضلع کے ریاضی اساتذہ کے لئے شیواجی بی ایڈ کالج کاروار میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تعلیمات عامہ کے نائب ڈائرکٹر شری پی کے پرکاش نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے نئی کتابوں کے متعلق کے تفصیلات پیش کیں۔ مہمان خصوصی کے طورپر شیواجی بی ایڈ کالج باڑ کاروار کے پرنسپال شری شیوانند نایک نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع اپاہج افسر شری گنگپا نے اپاہجوں کی تعلیمی صورت حال پر بات کی۔ ورکشاپ میں رسورس پرسن کے طورپر ضلع تعلیمات عامہ تربیتی ادارے کمٹہ کے پروفیسر شوبھا نایک نے نصابی کتب پر بات کی تو شری سندیپ نائک رانے نے صفر اور مثلث کے متعلق جانکاری دی۔ ان کے علاوہ پربھاکر چکمنے ، جینت نایک ، شری کانت ہیگڈے وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پی این ای ہائی اسکول چنڈیا کے پرنسپال راجیند ر نایک نے نظامت کی۔


Share: